نادرا نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کروا دی

Big News For Car Buyers, Sellers
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے شہریوں کے لیے اہم سہولت متعارف کروا دی ہے۔
نادرا ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا مجاز ادارہ ہے۔ ادارہ شناختی دستاویزات کے علاوہ ایسے مختلف شعبوں میں بھی سہولتیں فراہم کر رہا ہے جہاں شہری کی شناخت کی تصدیق ضروری ہوتی ہے۔
اسی سلسلے میں نادرا نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن 5.6.8 جاری کر دیا ہے۔ نئے ورژن میں شہریوں کے لیے مزید سہولتیں شامل کی گئی ہیں۔ ان میں بلوچستان میں رجسٹرڈ گاڑیوں سے متعلق ڈیجیٹل کارڈ کی سہولت بھی شامل ہے۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے نئے ورژن میں گاڑیوں کی خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی متعارف کروائی گئی ہے۔ اس سہولت کے ذریعے شہری گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کے عمل میں بائیومیٹرک تصدیق کروا سکیں گے۔
یہ نئی سہولت حکومت بلوچستان کے اشتراک سے فراہم کی گئی ہے۔ اس کا مقصد گاڑیوں کی خرید و فروخت کے عمل کو زیادہ آسان اور جدید بنانا ہے۔ شہری اب کئی ضروری مراحل کے لیے گھر بیٹھے پاک آئی ڈی موبائل ایپ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












