پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

پاکستانی عوام کو اگست میں مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا موقع

27 جولائی, 2026 10:25

پاکستانی عوام کو اگست 2026 میں مسلسل تین چھٹیاں ملنے کا موقع ملے گا۔

پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یوم آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شہری اپنے گھروں، بازاروں اور گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجاتے ہیں۔ مختلف شہروں میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔

کیلنڈر کے مطابق اس سال 14 اگست جمعہ کے روز آئے گی۔ اس موقع پر ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی۔ یوں شہریوں کو مسلسل تین دن آرام اور تفریح کا موقع مل سکے گا۔

یوم آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں قومی پرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ شہری پاکستان کی آزادی کی خوشی منائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔