بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

ووٹ کی گنتی جو بھی ہو، آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت چکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

29 جولائی, 2026 09:04

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت چکی ہے، ہم کسی بھی صورت کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نہایت باشعور ہیں۔ ووٹ کی گنتی کا نتیجہ کچھ بھی ظاہر کرے، لیکن حقیقت میں پیپلز پارٹی نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ووٹوں کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے اور اپنی تمام چھینی گئی سیٹیں واپس لے کر رہیں گے۔ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ہم کسی بھی صورت کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم آزاد کشمیر کو کبھی مقبوضہ کشمیر بننے نہیں دیں گے؛ میرپور میں بلاول بھٹو کا مخالفین کو واضح پیغام

آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کی حالت دیکھ کر ایک پرانی کہاوت یاد آتی ہے، جہاں ظلم، زیادتی، قتل و غارت اور ڈکیتی کو جمہوریت کا نام دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں شدید دھاندلی کی گئی ہے، جس سے متعلق ان کے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔ جنہیں سامنے لایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔