اقوام متحدہ میں پاکستان کا امریکا اور ایران سے مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کا مطالبہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ ماہ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے امریکا اور ایران سے اپیل کی کہ وہ گزشتہ ماہ دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنے کیے گئے تمام معاہدوں اور وعدوں کی مکمل پاسداری کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے آبنائے ہرمز کے کنٹرول سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
پاکستانی مندوب نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں اور تجارتی بحری جہاز رانی پر ہونے والی کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو اس وسیع تر علاقائی تنازع میں گھسیٹنے کی کوششوں پر شدید تشویش رکھتا ہے اور وہ سعودی عرب کی دفاعی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کامل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
اپنے خطاب میں عاصم افتخار احمد نے فلسطینی شہریوں کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ختم نہیں ہوتا، اس وقت تک مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار اور حقیقی امن کا قیام ناممکن رہے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









