سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 خارجی ہلاک

سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے جوائنٹ آپریشن کے دوران 4 خارجی مارے گئے، جبکہ ایلیٹ فورس کا ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔
سوات کے علاقے مٹہ میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خوارج کی موجودگی پر مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں 4 خارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
آپریشن کے دوران پولیس اور ایلیٹ فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مٹہ راشد سر کے اہم اسٹریٹجک پوائنٹ کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایلیٹ فورس کا گلفام نامی کانسٹیبل بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت نے دہشت گردی کے سویلین متاثرین کے لیے معاوضہ پیکیج میں بڑا اضافہ کردیا
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 خوارج نے ایک مکان میں پناہ لے کر اہل خانہ کو یرغمال بنا رکھا ہے اور وہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، جو کہ خوارج کی بزدلی کا واضح ثبوت ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے مکان کا محاصرہ کر رکھا ہے اور معصوم شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے محتاط انداز میں آپریشن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








