جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہو گئی

29 جولائی, 2026 23:08

ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہو گئی ۔ ووٹرز کی مجموعی تعداد میں تقریباً 5 لاکھ 89 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے
ووٹرز کی مجموعی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 458 کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 25 کے تحت ووٹرز کا تازہ ترین ڈیٹا الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کر دیا ہے، جس کے بعد انتخابی فہرستوں میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 7 مئی 2026 سے 2 جولائی 2026 کے دوران نادرا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فراہم کیے گئے ریکارڈ میں 14 لاکھ 84 ہزار 382 ایسے ووٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے جو انتقال کر چکے ہیں اور انہیں ووٹر لسٹوں سے خارج کیا جائے گا۔اسی عرصے کے دوران 8 لاکھ 94 ہزار 924 نئے قومی شناختی کارڈ ہولڈرز کو ووٹ کے اہل شہریوں کے طور پر ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے، جنہیں ووٹر فہرستوں میں درج کیا جائے گا۔ فوت شدہ ووٹرز کے اخراج اور نئے ووٹرز کے اندراج کے بعد ووٹرز کی مجموعی تعداد میں 5 لاکھ 89 ہزار 458 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا موازنہ مئی اور جون 2026 کے رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد سے کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا سے موصول ہونے والے تازہ ڈیٹا کی بنیاد پر ووٹر لسٹوں کی نظرثانی اور اپ ڈیٹ کا عمل مکمل کرے گا تاکہ انتخابی فہرستوں کو زیادہ درست اور شفاف بنایا جا سکے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔