جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خوشخبری سنادی

30 جولائی, 2026 14:41

کراچی کے شہریوں کے لیے موسم کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

 محکمہ موسمیات نے شہر میں یکم اگست کی شام سے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بارش کا سلسلہ 2 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔ اس دوران کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ اس وقت ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔ موسمی نظام کی شدت میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران کمی آنے کا امکان ہے۔ ڈپریشن بننے کے تقریباً 24 سے 36 گھنٹے بعد یہ نظام مزید کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

موسمی نظام کے اثرات سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں 31 جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے شمالی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ مختلف موسمی نظاموں کے باعث ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان پیدا ہوا ہے۔

کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم اگست کی شام سے 2 اگست کے دوران شہر میں بارش ہوسکتی ہے۔ بارش کی شدت ہلکی سے معتدل رہنے کی توقع ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق کراچی میں اس سسٹم کے زیر اثر موسلا دھار بارش کا امکان نہیں ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔