جمعرات، 30-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/16هـ (30-07-2026م)

امریکہ اور ایران کو دوبارہ معاہدے پر لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

30 جولائی, 2026 14:53

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کم کرنے اور دونوں فریقین کو طے شدہ یادداشت پر دوبارہ لانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرا بی نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کو طے شدہ مفاہمتی یادداشت پر واپس لانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے کیونکہ پاکستان بھی اس اہم معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بحریہ نے سمندر میں پھنسی کشتی کے 8 ایرانیوں سمیت 19 ماہی گیروں کو بچا لیا

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی جانب سے دونوں ممالک کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے تاکہ وہ اس معاہدے کے تحت تکنیکی سطح پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں اور اپنی کی گئی تمام تر ذمہ داریوں اور تعہدات کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال معمول پر لانے کیلئے فریقین میں رابطے جاری ہیں۔ ایران، امریکا کشیدگی خطے کے دیگر حصوں تک نہیں پھیلنی چاہیے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔