جمعہ، 31-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/17هـ (31-07-2026م)

سی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم ایس آر اے کا خطرناک دہشت گرد گرفتار

31 جولائی, 2026 14:52

سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کالعدم ایس آر اے کے انتہائی مطلوب دہشت گرد امام بخش خاصخیلی کو بارود اور ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ایس آر اے کے انتہائی مطلوب دہشت گرد امام بخش خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے اور علاقے میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : خیرپور میں بزرگ خاتون کی گائے کی ٹانگیں توڑنے پر 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، ایک گرفتار

گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ، دیسی ساختہ بم، ڈیٹونیٹر، ریموٹ کنٹرول، بیٹری، سوئچنگ کورڈ اور ایس ایم جی کے 6 خالی خول برآمد کیے گئے ہیں۔

اس کارروائی کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف دہشت گردی، دھماکا خیز مواد رکھنے اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سنگین دفعات کے تحت نئے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حیدرآباد اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کی منصوبے بندی کر رہا تھا۔ پولیس اب اس کے دیگر روپوش ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔