ہفتہ، 1-اگست،2026
ہفتہ 1448/02/18هـ (01-08-2026م)

تمام چیلنجز کے باوجود پاک چین دوستی ثابت قدم رہی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

01 اگست, 2026 15:01

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ تمام چیلنجز کے باوجود پاک چین دوستی ثابت قدم رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 99ویں سالگرہ کی مناسبت سے جی ایچ کیو میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پی ایل اے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی آزمودہ اور ہرکسوٹی پرپورا اترنے والا رشتہ ہے، تمام چیلنجز کے باوجود پاک چین دوستی ثابت قدم رہی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک افواج اور پی ایل اے باہمی اعتماد سے جڑے شراکت دار ہیں، پاک اور چین علاقائی امن، تذویراتی مفادات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی نمایاں خدمات اور قربانیوں کو سراہا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔