ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ کے شرکاء سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی، دہشت گردی اور سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2026 کے طلبہ و طالبات کے ساتھ ایک خصوصی سیشن کا انعقاد کیا۔
اس انٹرن شپ میں پاکستان کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔ نشست کے دوران ترجمان نے قومی سلامتی کے امور، دہشت گردی کے خاتمے اور سوشل میڈیا کے ذمہ دارانہ استعمال کے موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی اور طلبہ کی طرف سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈی جی آئی ایس پی آر کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
انٹرن شپ میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ اس نشست سے انہیں ڈس انفارمیشن، مس انفارمیشن اور جعلی خبروں سے بچنے کے طریقے سیکھنے کو ملے۔
ترجمان پاک فوج کی گفتگو نے قومی سلامتی سے متعلق نوجوانوں کے ذہنوں میں موجود مختلف ابہام اور غلط فہمیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ بالخصوص آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور بھارتی پروپیگنڈے پر فوجی مؤقف نے حقائق کو سمجھنے میں مدد دی۔
شرکاء کے مطابق فتنہ ہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسے اہم موضوعات پر حقائق پر مبنی بریفنگ سے ملک دشمن عناصر کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے۔
سمر انٹرن شپ 2026 کے تمام طلبہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ درست معلومات کو فروغ دیں گے اور پاک سرزمین کے خلاف کیے جانے والے کسی بھی زہریلے پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








