منگل، 4-اگست،2026
منگل 1448/02/21هـ (04-08-2026م)

بریگیڈ کمانڈر اور سی سی پی او پشاور کا پاک فوج اور کے پی پولیس کی چیک پوسٹوں کا دورہ

04 اگست, 2026 14:42

بریگیڈ کمانڈر اور سی سی پی او پشاور کا پاک فوج اور کے پی پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹوں کا دورہ  کیا، جس میں جوانوں کے عزم کو سراہا گیا۔

خیبر پختونخوا میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ لائہ عمل مزید مضبوط بنا دیا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی بریگیڈ کمانڈر اور سی سی پی او پشاور نے پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کی قائم کردہ مشترکہ چیک پوسٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران سینئر عسکری اور پولیس افسران نے مختلف مقامات پر مشترکہ چیک پوسٹوں پر فرض شناسی سے ڈیوٹی دینے والے پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں سے بلا واسطہ ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے

ملاقات میں سینئر حکام نے دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں پاک فوج اور پولیس کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، غیر متزلزل عزم اور ناقابلِ فراموش قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر سی سی پی او پشاور نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس باہمی تعاون، مؤثر ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے جذبے کے تحت بلکل متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ادارے خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی مشترکہ جدوجہد کو اسی تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔