کراچی : بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے دو گروپوں میں فائرنگ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج

بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے 2 گروپوں کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد میں گزشتہ 2 اگست کو متحدہ قومی موومنٹ کے دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی مبینہ جنسی زیادتی کے بعد قتل، 13 سالہ کزن گرفتار
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف سنگین دفعات کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن میں بتایا گیا ہے کہ بہادر آباد کلب کے قریب نامزد ملزم اظہر عرف لمبا اور ذیشان نے اپنے 20 سے 25 نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ساتھ مل کر دوسرے گروپ پر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی۔
اس مسلح تصادم اور جھگڑے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے جبکہ علاقے میں فائرنگ سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے نامزد اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










