بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

خیرپور میں اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت، پاکستان میں مقامی صنعت کے قیام کی راہ ہموار

05 اگست, 2026 10:30

اسلام آباد: سندھ کے ضلع خیرپور میں اعلیٰ معیار کے لیتھیم کی دریافت کے بعد پاکستان میں مقامی لیتھیم صنعت کے قیام کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (پنس ٹیک) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد لیتھیم نکالنے کی جدید ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے۔

معاہدے کے تحت سندھ کے ضلع خیرپور میں ایک کنویں سے حاصل ہونے والے جیوتھرمل نمکیاتی پانی سے تجارتی پیمانے پر لیتھیم نکالنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق لیتھیم جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں، توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور دیگر صنعتی شعبوں میں انتہائی اہم معدنیات سمجھی جاتی ہے۔

او جی ڈی سی ایل اور پنس ٹیک کے درمیان تعاون سے مقامی سطح پر لیتھیم کی پیداوار کے لیے تحقیق، ٹیکنالوجی کی تیاری اور صنعتی امکانات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں لیتھیم کے مقامی ذخائر کی تلاش اور استعمال سے نہ صرف نئی صنعتی سرگرمیوں کو فروغ مل سکتا ہے بلکہ مستقبل میں توانائی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔