بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے سہولت کاری نیٹ ورکس توڑنے پر اتفاق

05 اگست, 2026 14:36

پاکستان اور امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان، بی ایل اے اور داعش کے خلاف تعاون بڑھانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاری نیٹ ورکس توڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

پاکستان اور امریکہ نے کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان، بلوچستان لبریشن آرمی، داعش خراسان اور القاعدہ کے خلاف باہمی تعاون کو مزید بڑھانے اور دہشت گردوں کے سہولت کاری نیٹ ورکس کو توڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ اہم پیش رفت واشنگٹن میں منعقد ہونے والے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے چوتھے دور کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ اعلامیے میں سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سیکورٹی اداروں کا آپریشن، کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق اس اجلاس کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی سفیر گریگوری لوگیرفو اور پاکستان کے اسپیشل سیکریٹری سفیر نبیل منیر نے کی۔

یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں، جب پاکستان کو خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں عسکریت پسندانہ کارروائیوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

اسلام آباد کے مطابق تحریک طالبان پاکستان ان حملوں کے لیے پڑوسی ملک افغانستان کی سرزمین استعمال کر رہی ہے، جبکہ بلوچستان میں بی ایل اے کی طرف سے سیکیورٹی فورسز، چینی باشندوں اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔