پاسپورٹ فیس کی ادائیگی مزید آسان بنانے کی ہدایت، کیش لیس نظام کا جائزہ

Good News for Passport Renewal Applicants
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا عمل مزید آسان بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے موجودہ طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے خاص طور پر کیش لیس فیس ادائیگی کے نظام کی کارکردگی کو جانچا تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
دورے کے دوران محمد علی رندھاوا نے خود کیو آر کوڈ کے ذریعے پاسپورٹ فیس ادا کرکے ڈیجیٹل نظام کو عملی طور پر بھی چیک کیا۔ انہوں نے نظام کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فیس جمع کروانے کا عمل مزید شفاف اور سہل بنایا جا سکتا ہے۔
ڈی جی امیگریشن نے حکام کو ہدایت کی کہ کیش لیس پاسپورٹ فیس کے نظام میں جہاں ضروری ہو وہاں مزید بہتری لائی جائے۔ ادائیگی کا طریقہ ایسا ہونا چاہیے جس سے شہری کم وقت میں اپنی فیس جمع کروا سکیں۔ اس سے انہیں غیر ضروری انتظار اور لمبی قطاروں سے بھی نجات مل سکے گی۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ شہریوں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے طریقہ کار کے بارے میں واضح معلومات فراہم کی جائیں۔ اس اقدام سے فیس کی ادائیگی میں شفافیت بڑھے گی اور شہریوں کے لیے پاسپورٹ بنوانے کا مجموعی عمل مزید آسان ہو سکے گا۔
محمد علی رندھاوا نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کے پاسپورٹ ہالز اور انتظار گاہوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان مقامات کو صاف ستھرا، منظم اور شہریوں کے لیے آرام دہ رکھا جائے۔ پاسپورٹ دفاتر آنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کرنا بھی ادارے کی ذمہ داری ہے۔
حکام کو ہدایت کی گئی کہ شہریوں کی سہولت کو ترجیح دیتے ہوئے کیش لیس فیس ادائیگی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ QR کوڈ کے ذریعے ادائیگی سمیت جدید ڈیجیٹل سہولیات کو بہتر انداز میں استعمال کرنے سے پاسپورٹ فیس جمع کروانے کا عمل زیادہ آسان اور تیز ہونے کی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











