بدھ، 26-اگست،2026
بدھ 1448/03/13هـ (26-08-2026م)

کراچی میں رکشہ کرایوں کے نظام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا

06 اگست, 2026 14:27

کراچی: سندھ حکومت نے شہر میں رکشہ کرایوں کے نظام کو شفاف بنانے کے لیے تمام رکشوں میں ڈیجیٹل میٹر نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت سفر کا کرایہ فاصلے کے مطابق خودکار طور پر ظاہر ہوگا۔

کراچی میں روزانہ ہزاروں شہری رکشوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں، تاہم کرایوں پر مسافروں اور ڈرائیوروں کے درمیان تنازعات معمول بن چکے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے حکومت نے جدید ڈیجیٹل میٹر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ڈیجیٹل میٹر سفر کے فاصلے کے مطابق خودکار طور پر کرایہ ظاہر کرے گا، جس سے من مانی کرایہ وصولی کی شکایات میں کمی آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب رکشہ ڈرائیوروں نے اس منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی جیسے بڑے شہر میں ٹریفک جام معمول کی بات ہے، اس لیے کرایہ صرف فاصلے کے بجائے سفر میں لگنے والے وقت کو بھی مدنظر رکھ کر مقرر کیا جانا چاہیے۔

شہریوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میٹر کے نفاذ سے کرایوں میں شفافیت آئے گی، اضافی رقم وصول کرنے کی شکایات کم ہوں گی اور مسافروں کو مقررہ کرایہ ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔