بحرین کا سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم

بحرین نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی دفاعی نظام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے دستخط کیے ہیں۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں اور فوجی مہارت کو اجاگر کرتے ہوئے معاہدے کو وسیع تر علاقائی دفاعی نظام میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔
بحرین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ معاہدہ علاقائی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے تینوں ممالک کے قائم شدہ ریکارڈ کی عکاسی کرتا ہے۔
بیان کے مطابق مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خلیج تعاون کونسل کے اجتماعی دفاعی نظام کو یکجہتی اور اسٹریٹجک انضمام کے ذریعے مزید مضبوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
بحرین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی اپنی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے بحرین ان تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جو قومی خودمختاری کے تحفظ اور علاقائی سلامتی کے فروغ کے لیے کیے جائیں۔
بحرین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ علاقائی سالمیت کے تحفظ اور علاقائی تنازعات کے سیاسی حل کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









