پیر، 24-اگست،2026
اتوار 1448/03/10هـ (23-08-2026م)

مکہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: بلاول بھٹو

08 اگست, 2026 15:34

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو ملکی تاریخ کا اہم سنگ میل قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک تاریخی پیش رفت ہے، جس سے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتیں مزید مضبوط ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے اور خطے میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے معاہدے کو ممکن بنانے میں کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو بھی سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک تاریخی دستاویز کی حیثیت رکھتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔