پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ، او آئی سی کا خیرسگالی پیغام

08 اگست, 2026 12:02

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے ’’مکہ دفاعی معاہدے‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم اسٹریٹجک پیش رفت قرار دیا ہے۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اہم اسٹریٹجک اقدام کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل نے تینوں ممالک کی دانشمندانہ قیادت اور انتھک کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت یہ اہم معاہدہ ممکن ہوا۔

حسین ابراہیم طہٰ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے اور پوری اسلامی دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

سیکریٹری جنرل او آئی سی کے مطابق یہ معاہدہ خطے اور مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے ایک بنیادی ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ بڑھتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان یکجہتی، تعاون اور تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔