میر رضا علی کا موت سے چند گھنٹے قبل بھیجا گیا آڈیو پیغام سامنے آگیا

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا علی کا موت سے چند گھنٹے قبل بھیجا گیا آڈیو پیغام سامنے آگیا ہے، جس میں انہیں مالی معاملات اور ادائیگیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔
سامنے آنے والے آڈیو پیغام میں میر رضا علی نے پیمنٹ ریکوری سے متعلق تجاویز دیں اور مخاطب شخص کو 10،10 لاکھ روپے کے تین چیک لینے کی تجویز دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
آڈیو پیغام میں میر رضا علی نے مخاطب شخص سے اپنے مسائل کھل کر بیان کرنے کا بھی کہا۔
میر رضا علی کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تفتیشی حکام مختلف ڈیجیٹل، مالی اور دیگر شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واقعے کے اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










