پیر، 24-اگست،2026
پیر 1448/03/11هـ (24-08-2026م)

میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع، والدین کا ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا

08 اگست, 2026 11:57

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کی قبر کشائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس کے لیے میڈیکل بورڈ کے ارکان، میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر سوسائٹی قبرستان میں موجود ہیں۔

قبرستان میں پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اور مجسٹریٹ بھی موجود ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق میڈیکل بورڈ کے ارکان قبر سے مختلف نمونے حاصل کریں گے۔ میر رضا کی لاش سے ڈی این اے سیمپل بھی لیا جائے گا، جبکہ بورڈ نے ان کے والد اور والدہ کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ میر رضا کی لاش کے مختلف حصوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا اور میڈیکل بورڈ میں شامل تمام ماہرین اپنی اپنی سطح پر لاش کا معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ میر رضا کے اہلخانہ نے پہلے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد حکومت نے سابق میڈیکل بورڈ کو دوبارہ بحال کردیا تھا۔

قبر کشائی اور فرانزک معائنے کا مقصد میر رضا کی موت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنا اور موت کی وجوہات کے حوالے سے سامنے آنے والے سوالات کا جائزہ لینا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔