جمعہ، 28-اگست،2026
جمعہ 1448/03/15هـ (28-08-2026م)

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ تینوں ممالک کے مفاد میں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

08 اگست, 2026 08:44

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں سکیورٹی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کرنا ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں سے مشترکہ وژن کو حقیقت کا روپ ملا۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک میں مزید خوشحالی کا باعث بنے اور تمام مسلم اقوام کے لیے خیر و نفع کا ذریعہ ثابت ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون خطے کی سلامتی اور استحکام کو مزید مضبوط کرے گا، جبکہ تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت کسی ایک ملک پر ہونے والا حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔