منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، ’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے تک امداد گھر کی دہلیز پر

10 اگست, 2026 09:48

لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے صوبے کے مختلف طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد عوامی منصوبے جاری ہیں، جن میں ’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام بھی شامل ہے۔

اس پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کے ساتھ علاج معالجے، وہیل چیئرز، بیساکھیوں، الیکٹرک بائیکس اور سماعت سے متعلق آلات سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جاری اعلامیے کے مطابق اب تک 80 ہزار سے زائد افراد کو اس پروگرام کے تحت مالی امداد فراہم کی جا چکی ہے، جبکہ 10 ہزار روپے تک کی مالی امداد سمیت دیگر سہولیات مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

پنجاب حکومت کے مطابق پروگرام کا مقصد مستحق شہریوں کو مالی اور دیگر ضروری معاونت ان کے گھر تک پہنچانا ہے تاکہ انہیں سرکاری سہولیات کے حصول کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جو افراد پروگرام کے لیے مقررہ اہلیت پر پورا اترتے ہیں اور گھر بیٹھے امداد حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ رجسٹریشن کے لیے 1000 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا mkb.punjab.gov.pk پر آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔