منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

حج 2027؛ پہلی قسط کب اور دوسری کب وصول کی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

10 اگست, 2026 13:33

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج درخواستوں اور اخراجات کی اقساط سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق حج کا پورا نظام اب مکمل طور پر ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے تاکہ عازمین حج کو بینکوں میں انتظار اور طویل قطاروں کی زحمت سے بچایا جاسکے۔ عازمین اب گھر بیٹھے آسانی سے حج درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی اور اخراجات کی پہلی قسط 17 اگست 2026 سے وصول کی جائے گی، جبکہ دوسری قسط اکتوبر 2026 میں وصول کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین حج کے لیے درخواستیں جمع کرا سکیں گے، جبکہ سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ 1 لاکھ 7 ہزار 526 مقرر کیا گیا ہے۔ شارٹ حج کے لیے 30 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق حج درخواستیں پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیں گی اور کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حج درخواستوں کی وصولی کے لیے ایک نجی بینک کو آفیشل پارٹنر بنایا گیا ہے، جبکہ عازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بینک کی 1,700 سے زائد برانچز پر خدمات دستیاب ہوں گی۔ عازمین سے اسلامی بینکنگ کے تحت کوئی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔

سردار محمد یوسف نے مزید کہا کہ نجی حج اسکیم کے عازمین پاک حج ایپ کے ذریعے آپریٹر کا انتخاب اور ادائیگی کرسکیں گے۔ تاہم انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی نجی آپریٹر کو براہ راست رقم جمع نہ کرائیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔