منگل، 11-اگست،2026
پیر 1448/02/27هـ (10-08-2026م)

میر رضا کیس میں بڑی پیش رفت، مشکوک گیسٹ ہاؤس سیل اور 6 افراد گرفتار

10 اگست, 2026 12:40

کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کے معدے سے تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جبکہ ان کی شرٹ پر بھی تیزاب اور کسی دوسرے شخص کے پسینے کے نشانات پائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا کے ہاتھوں اور پیروں پر بھی تیزاب کی موجودگی کے اثرات سامنے آئے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے دوران حاصل ہونے والے شواہد کا مزید فرانزک جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب موجود ایک گیسٹ ہاؤس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے بند کردیا ہے اور اس پر تالے لگا دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گیسٹ ہاؤس میں کام کرنے والے 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ میر رضا کیس کے سلسلے میں اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔

زیر حراست افراد میں میر رضا کے دوست اور کاروباری شراکت دار بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں اور تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے سے متعلق سامنے آنے والے شواہد اور بیانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ میر رضا کی موت کے اصل حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔