یو اے ای میں 28 اگست کو عام تعطیل کا اعلان، پاکستان میں بھی 3 روزہ چھٹیوں کی امید

Will there be a holiday on Shab-e-Barat or not?
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے جمعہ 28 اگست 2026 کو نبی کریم ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کے لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ 28 اگست کو یومِ ولادتِ رسول ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو تعطیل ہوگی۔
ایسے سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین جن کی ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے، انہیں 28 اگست سے 30 اگست تک مسلسل تین روز کی تعطیلات ملیں گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جبکہ یکم ربیع الاول 15 اگست اور 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تاہم ربیع الاول کے آغاز اور چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
حکومت پاکستان نے سال 2026 کے لیے سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے، جس کے مطابق 25 اگست بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سرکاری تعطیل مقرر کی گئی ہے۔
اگست میں پاکستانیوں کو 3 روزہ چھٹیوں کا موقع
اگست 2026 پاکستانی شہریوں کے لیے تعطیلات کے اعتبار سے اہم مہینہ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ 14 اگست بروز جمعہ یومِ آزادی کی سرکاری تعطیل ہوگی، جبکہ اس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث شہریوں کو مسلسل تین روز کی چھٹی ملے گی۔
یوں پاکستانی عوام 14 سے 16 اگست تک تین روزہ تعطیلات سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











