پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

Security Forces Operations in Khyber Pakhtunkhwa; 13 Militants Killed
راولپنڈی، 11 اگست: سیکیورٹی فورسز نے 10 اگست کو بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی ٹیموں نے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) برآمد کرکے موقع پر ہی تلف کر دیے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
بیان کے مطابق ملک میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











