ربیع الاول کے چاند کی رویت سے متعلق اسپارکو کا اہم اعلان

Rabi ul Awwal Moon Sighting Date
اسلام آباد: سپارکو نے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں یکم ربیع الاول کے ممکنہ آغاز کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے۔
سپارکو کے مطابق ربیع الاول کے چاند کی پیدائش 12 اگست کو رات 10 بج کر 37 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 13 اگست کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی ممکنہ عمر تقریباً 20 گھنٹے 53 منٹ ہوگی۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 13 اگست کو غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان تقریباً 32 منٹ کا فرق ہوگا۔ اس صورتحال کے باعث 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند انسانی آنکھ اور دوربین کے ذریعے نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
سپارکو نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم ربیع الاول کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
سپارکو کی پیشگوئی کے مطابق اگر یکم ربیع الاول 15 اگست کو ہوتی ہے تو 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے بھی یکم ربیع الاول 1448 ہجری 15 اگست 2026 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے مطابق 12 ربیع الاول بھی 26 اگست کو متوقع ہے۔
پاکستان بھر میں عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر میلاد کی محافل، سیرت کانفرنسز، جلوس اور دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











