بجلی صارفین کیلئے بڑا جھٹکا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان

Bad News For Electricity Consumers
اسلام آباد: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، فی یونٹ بجلی 3 ماہ تک ماہانہ ایک روپے 34 پیسے مہنگی ہوسکتی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 3 ماہ تک ہر ماہ ایک روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا درخواست کی مکمل جانچ پڑتال اور متعلقہ اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گا۔
اگر درخواست منظور کرلی گئی تو بجلی صارفین کو مسلسل تین ماہ تک اضافی قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










