ہفتہ، 15-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/02هـ (15-08-2026م)

پاکستانی پاسپورٹ کو عالمی سکیورٹی معیار سے ہم آہنگ کرنے پر غور

13 اگست, 2026 09:48

پاکستانی پاسپورٹ کو عالمی سطح پر رائج جدید ترین سکیورٹی معیارات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں بین الاقوامی پاسپورٹ سکیورٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ ایک نمائندے نے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل محمد حمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستانی پاسپورٹ میں جدید سکیورٹی فیچرز متعارف کرانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

حکام نے پاسپورٹ کو جعل سازی، غیر قانونی ردوبدل اور دیگر سکیورٹی خطرات سے مزید محفوظ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی غور کیا۔

اجلاس میں پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی سطح پر قبولیت اور اس کی فوری و قابلِ اعتماد تصدیق کی صلاحیت بہتر بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بین الاقوامی کمپنی کے نمائندے نے جدید پاسپورٹ سکیورٹی ٹیکنالوجیز کے حوالے سے جامع بریفنگ دیتے ہوئے دنیا کے محفوظ ترین پاسپورٹس رکھنے والے ممالک میں رائج سکیورٹی ماڈلز اور عالمی بہترین طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے سینئر افسران، تکنیکی ٹیموں اور فرانزک ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے پیش کیے گئے جدید سکیورٹی سلوشنز کی تکنیکی افادیت، عملی ضرورت اور ممکنہ نفاذ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حکام کے مطابق جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے پاکستانی پاسپورٹ کی جعل سازی کے خلاف مزاحمت، تصدیقی عمل اور عالمی سطح پر اعتماد کو مزید مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔