سعودی ریاض ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر 14 اگست سے پاکستان کے لیے باقاعدہ فضائی آپریشن کا آغاز کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ریاض ایئر کی پہلی پرواز 14 اگست کو اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی، جبکہ لاہور کے لیے فضائی آپریشن 18 اگست سے شروع کیا جائے گا۔
ایئرلائن اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 7 پروازیں جبکہ لاہور کے لیے 3 پروازیں چلائے گی۔ ریاض ایئر اپنے پاکستان آپریشن کے لیے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاض ایئر کی پاکستان آمد سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









