ہونڈا پرائیڈر لینے کا بڑا موقع، آسان ماہانہ اقساط کا پلان سامنے آگیا

Atlas Honda has launched the new Pridor model; features and price revealed
بینک آف پنجاب نے اٹلس ہونڈا کے اشتراک سے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے ہونڈا پرائیڈر آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت متعارف کرادی ہے، جس کے تحت صارفین اپنی مالی استطاعت کے مطابق موٹر سائیکل کی قیمت کئی ماہ میں ادا کرسکیں گے۔
بینک آف پنجاب کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز ہونڈا پرائیڈر 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے میں خرید سکتے ہیں، جبکہ اس رقم کی ادائیگی کے لیے 3 ماہ سے 48 ماہ تک کے مختلف اقساطی منصوبے دستیاب ہوں گے۔
اس پیشکش کے تحت 3 ماہ کی ماہانہ قسط 70 ہزار 633 روپے، 6 ماہ کی قسط 35 ہزار 317 روپے، 12 ماہ کی قسط 21 ہزار 896 روپے، 18 ماہ کی قسط 16 ہزار 10 روپے، 24 ماہ کی قسط 13 ہزار 67 روپے، 36 ماہ کی قسط 10 ہزار 124 روپے جبکہ 48 ماہ کی ماہانہ قسط 8 ہزار 653 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پیشکش کی خاص بات یہ ہے کہ 3 ماہ اور 6 ماہ کے اقساطی منصوبوں پر صفر فیصد مارک اپ اور صفر فیصد پروسیسنگ فیس کی سہولت بھی دی جارہی ہے۔
بینک کے مطابق یہ سہولت صارفین کو اپنی بجٹ اور مالی گنجائش کے مطابق ہونڈا پرائیڈر خریدنے اور اس کی قیمت مرحلہ وار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









