اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، ای پاسپورٹ سہولیات میں توسیع کا منصوبہ تیز

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای پاسپورٹ سہولیات کو مزید وسعت دینے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ سروسز تک رسائی مزید آسان اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سینئر افسران کا اہم اجلاس ہوا، جس میں محکمے کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے کیا آسانی ہوگی؟
اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای پاسپورٹ سہولیات کے توسیعی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ شہریوں کو جدید پاسپورٹ سہولیات تک رسائی مزید آسان بنانے اور موجودہ طریقہ کار کو زیادہ مؤثر، تیز اور عوام دوست بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں ای پاسپورٹ کے جدید حفاظتی نظام اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ سکیورٹی خصوصیات کے حوالے سے بھی افسران کو بریفنگ دی گئی۔
ڈیجیٹل نظام اور اصلاحات پر خصوصی توجہ
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے ادارے کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو مزید تیز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے قانونی اصلاحات اور پالیسی ریفارمز کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ سے متعلق سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے ساتھ شہریوں کے لیے طریقہ کار کو زیادہ آسان اور سہل بنانا ضروری ہے۔
افسران کو اہم ٹاسک سونپ دیے گئے
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے متعلقہ افسران کو مخصوص ذمہ داریاں سونپتے ہوئے تمام اقدامات کی بروقت، مؤثر اور نتیجہ خیز تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ای پاسپورٹ سہولیات میں توسیع کا یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ سروسز تک زیادہ آسان رسائی فراہم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










