ہفتہ، 15-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/02هـ (15-08-2026م)

اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف، سردار محمد الیاس خان کے لیے ہلالِ امتیاز کی منظوری

15 اگست, 2026 18:03

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی خدمات کے اعتراف میں معروف کاروباری شخصیت سردار محمد الیاس خان کو اعلیٰ سول اعزاز ہلالِ امتیاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت نے سردار محمد الیاس خان کے لیے ہلالِ امتیاز کی منظوری دے دی ہے۔ انہیں یہ اعزاز پاکستان کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔

سردار محمد الیاس خان کا نام ملک کی ترقی، قومی مفاد اور پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

یہ اعزاز اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملکی ترقی اور قومی مفاد کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کے اعتراف کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔