پیر، 17-اگست،2026
پیر 1448/03/04هـ (17-08-2026م)

بلوچستان میں شہریوں کو 5 سے 20 لاکھ تک کے بلا سود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز

17 اگست, 2026 12:19

بلوچستان میں 6 ارب روپے کے خطیر بجٹ سے بلا سود مالی معاونت کے 3 بڑے پروگراموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے صوبے کے عوام کے لیے بلا سود مالی معاونت کے 3 بڑے اور اہم پروگرامز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

سیکریٹری خزانہ بلوچستان جہانگیر کاکڑ کے مطابق ان مالی معاونت کے پروگرامز کے لیے 6 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی گئی ہے۔

منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک، ماہی گیری، کان کنی اور دیگر پیداواری شعبوں کے لیے شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کر دی

اس کے علاوہ نیا گھر بنانے یا موجودہ گھر میں اضافی کمروں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپے کا بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔

سیکریٹری خزانہ نے مزید بتایا کہ گھروں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے بھی 5 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ تینوں فلاحی پروگرامز غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے اشتراک سے صوبے بھر میں نافذ اور شفاف انداز میں چلائے جائیں گے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔