پیر، 17-اگست،2026
پیر 1448/03/04هـ (17-08-2026م)

تنخواہ دار طبقے سے ایک ماہ میں 44 ارب روپے انکم ٹیکس وصول

17 اگست, 2026 10:43

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2026 میں تنخواہ دار طبقے سے 44 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کرلیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس وصولی میں 2 ارب روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکام ایف بی آر کے مطابق جولائی 2026 میں تنخواہ دار طبقے سے مجموعی طور پر 44 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا، جبکہ گزشتہ سال جولائی میں اسی مد میں 42 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس وصولی میں تقریباً 2 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل جولائی 2024 میں تنخواہ دار طبقے سے تقریباً 30 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔

جائیداد کے لین دین پر بھی اربوں روپے ٹیکس وصول

ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں جائیداد کی خرید و فروخت پر 15.5 ارب روپے ایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیا گیا۔

جولائی 2026 کے دوران ملک میں جائیداد کے تقریباً 90 ہزار لین دین ریکارڈ کیے گئے، جبکہ جولائی 2025 میں یہ تعداد تقریباً 60 ہزار تھی۔

یوں ایک سال کے دوران جائیداد کے لین دین میں تقریباً 50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر حکام کے مطابق جائیداد کے لین دین میں اضافے کے ساتھ اس شعبے سے حاصل ہونے والے ٹیکس محصولات بھی اہم سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز پر ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں تنخواہ دار طبقے اور جائیداد کے شعبے کا نمایاں حصہ برقرار ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔