پیپلز پارٹی کی بانی رہنما بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں

PPP leader and his wife were killed in a shooting at a car
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی بیگم نفیسہ خالد انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اہم سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات انجام دیں۔
بیگم نفیسہ خالد کی نماز جنازہ آج بعد از مغرب امام بارگاہ جاگیر علی اکبر، جاتی عمرہ روڈ میں ادا کی جائے گی، جبکہ تدفین اے ڈبلیو ٹی فیز 2، جاتی عمرہ بی بلاک قبرستان میں ہوگی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت نے بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر کی دعا کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بیگم نفیسہ خالد کی جمہوریت اور پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے کردار پارٹی کارکنوں کے لیے قابل قدر اثاثہ ہے۔
دریں اثنا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق رکن قومی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی کی نانی، بیگم نفیسہ خالد کے انتقال پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سردار ایاز صادق نے بیگم نفیسہ خالد کی سیاسی، پارلیمانی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بیگم نفیسہ خالد کی وفات اہل خانہ اور عزیز و اقارب کے لیے بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے سید شمعون ہاشمی سمیت دیگر اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ بیگم نفیسہ خالد کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام، مغفرت اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










