اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ، 18 اگست سے آغاز

اسلام آباد میں تعینات تمام سرکاری ملازمین کی ہیپاٹائٹس اسکریننگ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 18 اگست سے ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کی ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال وزارت صحت سے ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ مہم کا آغاز کریں گے۔
حکام کے مطابق اسکریننگ کے دوران جن سرکاری ملازمین میں ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص ہوگی، ان کے لیے مزید طبی اقدامات کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی پازیٹو ملازمین کا مفت پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا، جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرہ سرکاری ملازمین کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔
اس اقدام کا مقصد ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کی بروقت تشخیص اور انہیں علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 67 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ رواں مالی سال کے دوران پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پروگرام کے تحت ملک میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہیپاٹائٹس پروگرام کے لیے 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس خریدی گئی ہیں۔
دوسری جانب ہیپاٹائٹس سی کے سیمپلز کی ٹیسٹنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں جاری ہے۔
سرکاری ملازمین کی اسکریننگ کا مقصد بیماری کی بروقت تشخیص، متاثرہ افراد کو علاج کی سہولت کی فراہمی اور ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












