وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں بسنت 2027 کے انعقاد کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں بسنت کا رنگا رنگ میلہ 12، 13 اور 14 مارچ کو منعقد ہوگا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی لاہور میں ایک بار پھر ثقافت، رنگوں اور موسیقی سے بھرپور جشن کی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کامیاب بسنت 2026 کے بعد لاہور میں دوبارہ بسنت سجانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بسنت 2027 کو بھی بڑی کامیابی بنانے کے لیے بھرپور تیاری کی جائے گی۔ لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور موسیقی سے جگمگائے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ بسنت 2027 خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک یادگار جشن ہوگا۔ انہوں نے پنجاب اور پاکستان بھر کے نوجوانوں کو بسنت کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تہوار لوگوں کو تفریح کے ساتھ پنجاب کی ثقافت سے جڑنے کا موقع فراہم کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور عالمی مہمانوں کو بھی بسنت 2027 کی تاریخیں محفوظ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والی یہ تقریبات نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ دنیا بھر سے آنے والے مہمانوں کے لیے بھی خاص تجربہ ثابت ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









