بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کیلئے بڑی سہولت، ریاض ایئر نے لاہور سے پروازیں شروع کردیں

19 اگست, 2026 13:00

پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے مسافروں کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، سعودی عرب کی نئی قومی ایئرلائن ریاض ایئر نے لاہور سے اپنے باقاعدہ فضائی آپریشنز کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریاض ایئر کی پہلی افتتاحی پرواز آر ایکس 676 لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے پرواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

طیارے کی آمد پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے روایتی واٹر سیلوٹ پیش کیا۔

اس موقع پر ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران ریاض ایئر کے لاہور سے فضائی آپریشنز کے باضابطہ آغاز کی خوشی میں ربن کاٹنے اور کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ریاض ایئر کی پاکستان آمد اور لاہور سے فضائی رابطے کا قیام دونوں برادر ممالک کے درمیان فضائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ریاض کے درمیان براہِ راست پروازوں سے مسافروں اور زائرین کو سفر کے لیے مزید سہولت اور بہتر فضائی رابطہ میسر آئے گا۔

ریاض ایئر کی جانب سے لاہور سے فضائی آپریشن کا آغاز ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عوامی، تجارتی اور سفری روابط پہلے ہی نمایاں اہمیت رکھتے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔