سپریم کورٹ کے حکم کے بجائے اگرحکومت بانی پی ٹی آئی کا علاج کرواتی تو بہتر ہوتا، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بجائے اگرحکومت بانی پی ٹی آئی کا علاج کرواتی تو بہتر ہوتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا عباس سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمان کو عزت و توقیر دی ہے، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ پارلیمان مکمل طورپر فعال ہو۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کچھ جماعتوں نے پارلیمانی امور سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاتھا، پارلیمان کو فعال کرنے کیلئے کمیٹیوں کو فعال کرنا ضروری ہے، چاہتے ہیں اپوزیشن کمیٹیوں کا حصہ بنے، خواہش ہے اپوزیشن جماعت قائمہ کمیٹیوں میں واپس جائے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے گی، اپوزیشن، حکومتی وزراء، اتحادی جماعتیں بھی سمجھتی ہیں الیکشن ٹھیک نہیں ہوتے، ہم سب پر فرض ہے الیکشن کے عمل کو بہتر بنائیں، پیپلزپارٹی اپنی شکست خوشی سے تسلیم کرتی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آزاد کشمیر جیسے چھوٹے خطے میں الیکشن پر سوالات اٹھے ہیں، اتحادیوں کے درمیان اتفاق رائے ہورہاہے، 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے، ترمیم کیلئے آج تک کوئی پروپوزل ہمارے سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئے صوبوں کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کیاہے، عوامی اتفاق رائے سے جو چیز ہوگی وہ ہی قبول کی جائے گی، اپوزیشن جماعتوں کیساتھ کمیونیکیشن گیپ تھا جو دور کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی پر میرا کوئی فوکس نہیں ہے، پنجاب کے خلاف سازش کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا، سپریم کورٹ کے حکم کے بجائے اگرحکومت بانی کا علاج کرواتی تو بہتر ہوتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات دور ہونے تک حکومت سے تعاون معطل رہے گا، پیپلزپارٹی کے جائز اعتراضات دور کرنے کیلئے ن لیگ نے کوئی کوشش نہیں کی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ایک پیج پر ہیں یا نہیں اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا، پیج ایک بھی ہوسکتا ہے لیکن دال میں تو کچھ کالا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











