بدھ، 19-اگست،2026
بدھ 1448/03/06هـ (19-08-2026م)

پیسکو ملازمین کی گریڈ 16 میں ترقی کا عمل شروع، اہم شرط عائد

19 اگست, 2026 09:28

پشاور: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے ملازمین کو گریڈ 16 میں ترقی دینے کا عمل شروع کردیا ہے، تاہم ترقی کے اہل ملازمین کے لیے سال 2021 سے 2025 تک کی مکمل اینول کانفیڈنشل رپورٹس جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پیسکو کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بی پی ایس 15 میں بطور کمرشل اسسٹنٹ خدمات انجام دینے والے اہل ملازمین کو کمرشل سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر بی پی ایس 16 میں ترقی دی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترقی کے عمل کو شفاف اور تیز بنانے کے لیے متعلقہ افسران کو تمام مطلوبہ دستاویزات اور ملازمین کے کوائف 10 روز کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پیسکو انتظامیہ کے مطابق ترقی کے اہل ملازمین کے لیے سال 2021 سے 2025 تک کی مکمل اینول کانفیڈنشل رپورٹس جمع کرانا ضروری ہوگا، تاکہ ترقی کے عمل کے دوران ملازمین کی سروس کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی ترقی کا یہ اقدام ان کی حوصلہ افزائی اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔