اسلام آباد میں موسلادھار بارش، ٹریفک پولیس کی شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Car and motorcycle owners beware!!! An important decision has been made suddenly
اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بارش کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رفتار کم رکھی جائے اور آگے چلنے والی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ شہریوں کو اپنی لین میں رہنے اور دورانِ بارش فوگ لائٹس کے استعمال کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ٹریفک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران سائیڈ شیشوں اور انڈیکیٹرز کا درست استعمال کیا جائے جبکہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
موٹرسائیکل سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتہائی بائیں لین میں سفر کریں اور ہیلمٹ کا لازمی استعمال کریں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف شاہراہوں پر موجود ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بارش کے دوران احتیاط سے ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












