وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 اور نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم کے مسودوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم قانونی اور انتظامی فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے۔ اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈیفینس فورسز ایکٹ 2026 کے نئے مسودے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
یہ نیا ڈیفینس فورسز ایکٹ کا مسودہ ملک میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد تیار کیا گیا ہے۔ اس مجوزہ ایکٹ کا بنیادی مقصد چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے سے متعلق تمام اہم انتظامی امور کا تعین کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
اس کے علاوہ چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کے کام کاج اور دیگر انتظامی معاملات بھی اس ایکٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
اسی اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ 2010 میں ترمیم کی بھی منظوری دی ہے۔ 27 ویں آئینی ترمیم کی پاسداری کے بعد اس ایکٹ میں ترمیم کرنا قانونی طور پر ضروری قرار دیا گیا تھا تاکہ ریاستی اداروں کے تمام امور کو آئین کے مطابق چلایا جا سکے۔
وفاقی کابینہ سے منظور شدہ ان دونوں اہم مسودوں کو حتمی منظوری کے لیے پارلیمان کے جاری اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
پارلیمان سے منظوری کے بعد یہ مسودے باقاعدہ ملکی قانون کی شکل اختیار کر لیں گے، جس سے ملکی دفاعی انتظامی ساخت مزید بہتر ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










