جمعرات، 20-اگست،2026
جمعرات 1448/03/07هـ (20-08-2026م)

اسلام آباد پولیس میں 1624 آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان، مرد و خواتین درخواست دے سکتے ہیں

20 اگست, 2026 12:40

اسلام آباد پولیس نے مختلف عہدوں پر بڑی تعداد میں بھرتیوں کا اعلان کردیا ہے، جس میں مرد اور خواتین دونوں امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 60 سب انسپکٹرز، 24 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 1540 کانسٹیبلز کی آسامیاں شامل ہیں۔ یوں مجموعی طور پر 1624 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

درکار دستاویزات

امیدواروں کو انٹرویو کے وقت درج ذیل اصل سرٹیفکیٹس اور دستاویزات پیش کرنا ہوں گے:

نادرا کی جانب سے جاری کردہ اصل شناختی کارڈ

اصل تعلیمی اسناد

اصل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ

نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز کی 2 تصاویر

اقلیتی (غیر مسلم) کوٹے کے تحت درخواست دینے والے امیدوار متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تصدیق شدہ حلف نامہ بھی پیش کریں گے۔

درخواست دینے کا طریقہ

بھرتیوں کے لیے اہل امیدوار آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو National Police Foundation Testing Service (NPFTAS) کی ویب سائٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔

درخواست جمع کرانے سے قبل امیدوار اہلیت کے معیار، مطلوبہ دستاویزات اور دیگر شرائط کو ضرور چیک کریں تاکہ درخواست میں کسی قسم کی کمی یا غلطی نہ رہ جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔