ایرانی وزیر خارجہ کا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ ٹیلی فون پر اہم گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اپنی طاقت کے عروج پر ہے، مذاکرات کا مطلب سرنڈر کرنا نہیں، ایرانی صدر
اس رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیکورٹی صورتحال اور ابھرتے ہوئے حالات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔
بات چیت کے دوران دونوں جانب سے خطے میں درپیش چیلنجز اور سیکورٹی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن کے قیام اور تنازعات کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی بات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ اور پاکستان کے آرمی چیف نے سیاسی اور سفارتی حل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں برادر پڑوسی ممالک کے درمیان آپسی مشاورت اور دوطرفہ تعاون کے سلسلے کو مزید مضبوط اور تیز بنایا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












