وزیراعظم نے پنشنرز کیلئے” پروف آف لائف” کے جدید نظام کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کے لیے ’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ‘ کا افتتاح کردیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہیں، نئے نظام سے بزرگوں اور معذوروں کو آسانی ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پنشنرز کے لیے نیا نظام بڑی خدمت ہے، نیا بائیو میٹرک اور چہرے کی تصدیقی نظام انسانیت کی خدمت ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشنرز کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے پنشن کے نظام میں شفافیت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، راست نظام کے ذریعے ادائیگی میں تیزی اور شفافیت آئے گی، پنشنرز کو بلامعاوضہ تصدیقی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











