نشان حیدر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55 واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

پاک فضائیہ کے بہادر سپوت اور نشان حیدر حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55 واں یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
پاک فضائیہ کے دلیر جوان اور قوم کے عظیم ہیرو پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 55 واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
راشد منہاس شہید پاک فضائیہ اور پوری قوم کے لیے حب الوطنی، فرض شناسی اور دفاع وطن پر جان قربان کرنے کی ایک لازوال داستان اور روشن مثال ہیں۔
پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 14 مارچ 1971 کو پاکستان فضائیہ کے 51 ویں جی ڈی پی کورس کے ذریعے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں انہیں مزید تربیت اور آپریشنل کنورژن کورس کے لیے کراچی کی ماڑی پور (مسرور) ایئر بیس پر واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا۔
20 اگست 1971 کو راشد منہاس نے اپنے تربیتی طیارے میں مسرور ایئر بیس سے اڑان بھری۔ اس پرواز کے دوران ان کے انسٹرکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمن نے انتہائی بدنیتی کے ساتھ طیارے کو ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی معیشت میں بہتری، جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نمایاں طور پر کم ہو گیا
طیارہ بھارتی سرحد سے صرف 40 میل کے فاصلے پر تھا کہ راشد منہاس نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے طیارے کا کنٹرول واپس سنبھالنے اور اس کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی شدید جدوجہد کی۔
انسٹرکٹر کی شدید مزاحمت کے باوجود راشد منہاس نے دشمن کے ہاتھ اپنا طیارہ اور ملکی راز نہ لگنے دیئے اور جہاز کا رخ زمین کی طرف موڑ کر اسے بھارتی سرحد سے 32 میل پہلے ہی تباہ کر دیا۔
اس عظیم اقدام کے ذریعے انہوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر دشمن کی سازش کو ناکام بنایا اور ملکی وقار پر آنچ نہیں آنے دی۔
پاک افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راشد منہاس شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
عسکری قیادت نے اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس کی یہ عظیم قربانی پاک افواج اور قوم کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












