ہفتہ، 22-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/09هـ (22-08-2026م)

لاہور میں بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری، منصوبے پر 56 ارب روپے لاگت آئے گی

22 اگست, 2026 10:39

لاہور: عوامی فلاح کے اہم منصوبے کے تحت بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منصوبے نے منظوری کے تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد ایکنیک سے بھی منظوری حاصل کرلی ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لاہور کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہوگا، جس کے ذریعے شہر کے سیوریج کے پانی کو صاف کرکے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے پر مجموعی طور پر 56 ارب روپے لاگت آئے گی۔

منصوبے کے تحت سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے مختلف مراحل سے گزار کر صاف کیا جائے گا، جس کے بعد اسے دریائے راوی میں خارج کیا جائے گا۔ اس اقدام سے آلودہ پانی کے براہِ راست اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی مجموعی استعداد روزانہ 88 ملین گیلن ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے لاہور میں سیوریج کے پانی کو مؤثر انداز میں صاف کرنے کے لیے جدید نظام دستیاب ہوگا، جو شہر کے ماحولیاتی اور عوامی صحت سے متعلق مسائل کے حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری کو لاہور میں سیوریج اور ماحولیاتی نظام کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔